LIVE

وعدے پورے نہ کرنے پرمقامی افراد نے میئر کو رسی سے باندھ دیا

ویب ڈیسک
August 08, 2019
 

میکسیکو میں وعدے پورے نہ کرنے پرمقامی افراد نے میئر کو رسی سے باندھ دیا— میکسیکو نیوز ڈیلی

میکسیکو میں مقامی افراد نے میئر کو ناقص کارکردگی اور وعدے پورے نہ کرنے پر رسی سے باندھ دیا۔

میکسیکو کے مقامی میڈیا کے مطابق سلٹیپیک چیاپس کے میئر نے جب علاقے کا دورہ کیا تو اس دوران مقامی افراد نے ان پر غصہ اتارتے ہوئے انہیں رسی کے ذریعے دیوار کے ساتھ باندھ دیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کو علاقے کے میئر سے شکایات تھیں کہ انہوں نے عوامی فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا اور وہ امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔

احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ وہ میئر کی ناقص کارکردگی سے تھک چکے تھے، انہوں نے انتخابات کے دوران مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ سڑکیں بچھائیں گے، انفرااسٹرکچر ٹھیک کریں گے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے لیکن یہ سب کرنے میں وہ ناکام ہوگئے ہیں جو اب ناقابل برداشت ہے۔

اس سے قبل بھی ہیوکسٹن کے میئر کو مقامی افراد نے وعدے پورے نہ کرنے پر خواتین کے ملبوسات زیب تن کروا کر علاقے کے چکر لگوائے تھے۔