LIVE

بنوں میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد قتل

ویب ڈیسک
August 13, 2019
 

میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی: پولیس — فوٹو:فائل  

بنوں کے علاقے میرا خیل میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے منع کیا۔

میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ 

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔