LIVE

یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ ’آزاد‘ جاری

ویب ڈیسک
August 13, 2019
 

پاک فضائیہ کے نئے ملی نغمے ’آزاد‘ میں قوم کے عزم و حوصلے کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا — فوٹو: فائل 

پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر پاک فضائیہ نے نیا ملی نغمہ ’آزاد‘ جاری کردیا۔

یوم آزادی پر پاک فضائیہ کے نئے ملی نغمے ’آزاد‘ میں قوم کے عزم و حوصلے کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ 

ملی نغمے ’آزاد‘ کو ساحر علی بگا نے آواز دی ہے اور اس کی شاعری رضا جعفری نے تحریر کی ہے۔

نغمے میں مادرِوطن کی سالمیت کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔


دوسری جانب پاک بحریہ کی جانب سے ملی نغمے ’ہم ایک ہیں‘ کا پرومو جاری کیا گیا ہے۔