LIVE

سندھی لوک گلوکار جگر جلال چانڈیو اغوا

ویب ڈیسک
August 19, 2019
 

جگر جلال چانڈیو — فائل فوٹو

شکارپور:سندھ کے لو ک فنکار جگر جلال چانڈیوکو 4ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا گیا ۔

جگر جلال نے چند ماہ قبل احمد رشدی کا مشہور گانا’’کوکو کورینا‘‘گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی ۔

پولیس کے مطابق جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاڑکانہ سے شکارپور جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔

شکار پورپولیس کا کہنا ہے کہ جگر جلال کے ساتھ ان کے بھائی ، بھتیجے اور دو شاگردوں کو بھی اغوا کیا گیا ہے جب کہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے مل گئی ہے۔