LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آٹھ روز کی مسلسل منفی لہر کا زور ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک
August 19, 2019
 

کاروباری دن میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس 797 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار 562 پر بند ہوا— فوٹو: فاءل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آٹھ روز کی مسلسل مندی کے بعد کاروبار کا مثبت دن رہا۔

کاروباری دن میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس 797 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار 562 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 10 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تین ارب 94 کروڑ روپے رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 113 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 29 ارب روپے ہوگئی ہے۔