LIVE

آئندہ ہفتے کراچی میں مزید بارش کا امکان

ویب ڈیسک
August 22, 2019
 

خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے — فائل فوٹو

کراچی سمیت زیریں سندھ میں بسنے والے مزید بارش کے لیے تیار ہوجائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی اور زیریں سندھ میں 28اور29اگست کو درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق 28اور 29اگست کو کراچی سمیت زیریں سندھ میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے تاہم اس مرتبہ مون سون سسٹم پچھلے سسٹم کی طرح مضبوط نہیں ہوگا۔

کراچی میں رواں ماہ 10 اور 11 اگست کو بھی شدید بارش ہوئی تھی جس میں 12 سے زائد افراد کرنٹ لگنے یا دیگر حادثات میں جاں بحق ہوئے جب کہ جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث نظام زندگی بھی متاثر ہوا۔