LIVE

لاہور میں جعلی عامل نے ملائیشین خاتون کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک
August 29, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور کے علاقے ساندہ میں جعلی عامل نےعلاج کرنےکے بہانے ملائیشین خاتون سے بیس لاکھ روپے ہتھیا لیے جس پر ایف آئی اے نے جعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقہ ساندہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل فیاض اور اسکے بیٹے فہد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزم فیاض نے بلیک میجک کے نام سے انگلش ویب سائٹ بنا رکھی ہے جسے دیکھ کر گھریلو پریشانیوں سے تنگ ملائیشین خاتون ازلینا نے فیاض سے رابطہ کیا تو ملزم نے علاج کرنے کے بہانے خاتون سے بیس لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ازلینا اپنے پاکستانی شوہر کے ساتھ جعلی عامل سے ملنے گوجرانوالہ پہنچ گئی اور عامل کی طرف سے مزید رقم کے مطالبے پرایف آئی اے کو شکایت کی ۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔