پاکستانی انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم نے ایک اور پروفیشنل باؤٹ جیت لی۔
دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کانراڈو کوناک آؤٹ کیا۔
محمد وسیم نے حریف کو ایک منٹ 20 سکینڈ میں ہی مات دے دی۔ محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا بارہواں مقابلہ جیتا۔
محمد وسیم نے جیو سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔