LIVE

بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

ویب ڈیسک
September 25, 2019
 

فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 21 گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرفورس کا مگ 21 تربیتی طیارہ دوران پرواز کریش ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ گروپ کیپٹن اور اسکوارڈن لیڈر نے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح طیارہ اپنے معمول کے مشن پر تھا، بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔


واضح رہےکہ 27 فروری کو پاکستان میں دراندازی کی کوشش پر پاک فضائیہ نے بھی مگ 21 اڑانے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ تباہ کرکے پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا تاہم بعد میں حکومت پاکستان نے ابھی نندن کو رہا کردیا جس کے بعد بھارت نے انہیں مگ 21 کا انسٹرکٹر لگادیا۔