دنیا
Time 08 مارچ ، 2019

بھارت کا ایک اور مگ 21 طیارہ تباہ

بھارتی شہر راجستھان میں تباہ ہونے والے فضائیہ کے طیارے کا ملبہ دکھائی دے رہا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر جنگی طیارے کی تباہی کے چند روز بعد بھارت کا ایک اور مگ 21 طیارہ تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا مگ 21 جنگی طیارہ راجستھان کے علاقے بیکانیر میں مبینہ طور پر پرندہ ٹکرانے سے گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کے طیارے نے بیکانیرکے قریب نل ایئر بیس سے اڑان بھری تھی لیکن اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ نے پیرا شوٹ کھول کر اپنی جان بچائی۔

خیال رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف وزری کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا تھا جس میں سے ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا جب کہ دوسرا طیارہ مگ 21 جنگی طیارہ تباہ ہو کر آزاد کشمیر پاکستان میں گرا تھا۔

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے تباہ ہوجانے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے جانے والے اعلان کے بعد یکم مارچ کو رہا کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :