LIVE

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
September 30, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی تھی جس میں اکتوبر کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

تاہم حکومت نے ماہ اکتوبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے وسط سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے جو نومبر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی موجودہ قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 14 پیسے ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 99 روپے57 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔