کاروبار
Time 27 ستمبر ، 2019

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے: ذرائع — فوٹو: فائل 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں ماہ اکتوبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 5 روپے 63 پیسے کمی گئی تھی۔

مزید خبریں :