LIVE

ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت مسترد

احمد فراز
October 26, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور: مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

جیونیوز کےمطابق کیپٹن (ر) صفدر کے وکلاء نے ان کی گرفتاری کے اگلے ہی روز ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت کی جانب سے 25 تاریخ کے نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم جج کی چھٹی کے باعث ضمانت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف علی نے ہفتہ کے روز کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کرکے اسے مسترد کردیا۔

کیپٹن (ر) صفدر کے وکلاء نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو پیر کے روز راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تاہم گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمے درج کیے۔