LIVE

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اشرف ملخم
October 28, 2019
 

فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 7 کروڑ  50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم سندھ میں سیکنڈری تعلیم کی بہتری کے لیے خرچ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے استعمال ہو گا۔