LIVE

معذور شخص کی مدد کرنیوالے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار کیلئے انعام

ویب ڈیسک
November 05, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معذور شخص کی مدد کرنے پر انعام اور تعریفی سند سے نواز دیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد ذوالفقار خان نے معذور شخص کی مدد کرنے والے ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل عامر بیگ کے عمل کو سراہتے ہوئے 10 ہزارروپے اور تعریفی سند دی۔

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار  کاکہنا تھا کہ کانسٹیبل عامر بیگ نے اپنے عمل سے پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے،  ٹریفک پولیس کانسٹیبل کا عمل دیگر فورس کے لیے مشعل راہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل عامر بیگ نے معذور شخص کو گود میں اٹھا کر اس کی مدد کی تھی جس کے بعد ان کے اس عمل کی ہر کوئی تعریف کر رہا تھا۔