02 نومبر ، 2019
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار نے ایک معذور شخص کو آزادی مارچ کے جلسہ گاہ تک پہنچا کر احسن اقدام کی مثال قائم کر دی۔
آزادی مارچ میں شرکت کے لیے سندھ سے آیا ہوا معذور شخص اونچی دیوار کے باعث جلسہ گاہ پہنچنے سے قاصر تھا۔
معذور شخص کافی دیر سے جلسہ گاہ جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن دیوار اونچی ہونے کی وجہ سے وہ جلسہ گاہ پہنچ نہیں پا رہا تھا۔
موقع پر موجود اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار نے معذور شخص کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں مدد کی اور معذور شخص کو اٹھا کر دیوار پار کے اوپر پہنچایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔