LIVE

گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس کی امریکا میں فروخت

ویب ڈیسک
November 20, 2019
 

امریکی اسٹور میں رکھے کیکس کی تصویر

امریکا میں مختلف اسٹورز  پر گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس فروخت ہو رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

بھارت کے ایک صحافی نے امریکی اسٹور کی تصویر ٹوئٹ کی جس میں گائے کے گوبر سے بنے کیکس کے پیکٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ صحافی نے اس کے ساتھ لکھ ہے کہ انہیں ایک رشتہ دار نے انہیں امریکا سے یہ تصویر بھیجی ہے اور بتایا ہے کہ یہ کیکس امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک اسٹور میں 3 ڈالرز میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پیکٹ میں گوبر کے 10کیکس پر مشتمل ہے اور اس پر لکھا ہے کہ یہ بھارت کی پراڈکٹ ہے اور یہ کھانے کے لیے نہیں بلکہ مذہبی مقصد کے لیے ہیں۔

اس تصویر کے سامنے آنے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'اچھا ہوتا اگر یہ امریکا میں "کاؤ ڈنگ کوکی" یعنی گائے کے گوبر کے بسکٹ کے نام سے فروخت ہوتے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس بات کی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ 'کیک' درحقیقت بھارتی نسل کی گائے کے گوبر سے ہی بنے ہیں۔

سدھارتھ سنگھ نامی ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ اگر کوئی شخص انہیں کھانے کی خواہش رکھتا ہو تو اسے اس کی اجازت ہونی چاہیے۔

شبھم گپتا نے لکھا کہ انہیں تجسس ہے کہ انہیں امریکا میں مقیم بھارتی 'بھکٹ' بغیر گوشت کے برگر سمجھ کر کھائیں گے۔