LIVE

کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر کو واقعی جوتا پڑا؟ گلوکار نے وضاحت کردی

ویب ڈیسک
December 06, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

کیا گوجرانوالا میں کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر کو واقعی میں جوتا پڑگیا؟ گلوکار نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی ایک وڈیو سے متعلق وضاحت کر دی۔

ایک طنزیہ وڈیو پیغام کے ذریعے عاصم اظہر نے انکشاف کیا کہ پنڈال کی جانب سے ان پراچھالی گئی چیز جوتا نہیں، درحقیقت ایک ٹوپی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جھوٹی خبریں پھیلانے والوں بس کردو‘۔


وڈیو پیغام میں عاصم اظہر نے وضاحت کی کہ شائقین محبت کے اظہار کے لیے اکثر اسٹیج پر پرفارمرز کی جانب اپنی کوئی چیز اچھال دیتے ہیں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ انہیں مداحوں سے کوئی گلہ نہیں، گلہ ہے تو جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے۔