LIVE

پاکستانی ایتھلیٹ محمد ارشد نے تاریخ رقم کر دی

ویب ڈیسک
December 07, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

 پاکستانی ایتھلیٹ محمد ارشد نے  ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی کھلاڑی نے ایتھلیٹکس ایونٹ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان اس سے قبل اولمپکس گیمز میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے شرکت کرتا تھا لیکن محمد ارشد نے جیولن تھرو 86 اعشاریہ 29 میٹر دور پھینکا تھا جو ان کا سیف گیمز اور نیشنل گیمز کا ریکارڈ بن گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں اب تک 20 گولڈ میڈل، 24 سلور اور 33 برانز میڈلز حاصل کر لیے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے   ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔