LIVE

ٹڈی دل کا پی آئی اے کی پرواز پر حملہ

ویب ڈیسک
December 07, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی سے کوئٹہ جانے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے  پر  ٹڈی دل نے حملہ کردیا مگر خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

 ٹڈیوں کا جھنڈ کراچی سے کوئٹہ جانے والے قومی ائیر لائن کے طیارے سے ٹکرایا مگر پرواز بحفاظت کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

ٹڈیوں کے جھنڈ  ٹکرانے سے جہاز کی ونڈ اسکرین اور اگلے حصے پر نشانات آ گئے۔

چند ماہ قبل ٹڈی دل نے ضلع تھرپارکر میں بھی حملہ کر دیا تھا جس سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہو گئی تھی جب کہ گزشتہ ماہ ٹڈی دل نے کراچی کا بھی رخ کیا تھا جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

دوسری جانب سجاول کے گاؤں میں بڑی جسامت کے چمگادڑوں نے ٹماٹر اور چیکو کی فصلوں پر حملہ کر دیا جس سے دونوں فصلیں برباد ہو گئیں۔ مقامی افراد نے فائرنگ کرکے کئی چمگادڑوں کو ہلاک کر دیا۔