LIVE

آپ کا کیپشن قابل اعتراض تو نہیں؟ انسٹاگرام میں نیا فیچر آ گیا

ویب ڈیسک
December 17, 2019
 

ہم آن لائن بدکلامی کو روکھنے کےلیے ایک نیا فیچر پیش کررہے ہیں جس میں لوگوں کو اپنی پوسٹ پر غور کرنے کو کہا جائےگا: انسٹاگرام ترجمان— فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر بدزبانی اور قابل اعتراض کمنٹس کو روکنے کے لیے فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

انسٹاگرام صارفین کوئی بھی پوسٹ شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر مختلف کیپشنز بھی لکھا کرتے ہیں، ان کیپشنز کے قابلِ اعتراض ہونے پر اب انسٹاگرام صارفین کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے سے سوچنے پر مجبور کرے گا کہ آیا یہ کیپشن قابلِ اعتراض تو نہیں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام کی جانب سے یہ نیا فیچر  متعارف کرانے کا مقصد آن لائن بدکلامی پر قابو پانا ہے۔

کمپنی ترجمان نے بتایا کہ آن لائن بدکلامی کے خلاف وہ مسلسل کام کر رہے ہیں اور اسی ضمن میں نیا فیچر پیش کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو ان کی پوسٹ کے کیپشن پر غور کرنے کو کہا جائےگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر ایپ کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو سے کسی بھی کیپشن مٰں بدکلامی کا عنصر نظر آئے گا تو وہ صارفین کو پوسٹ کرنے سے روکنے اور اس پر دوبارہ غور کرنے کہے گی۔

واضح رہے کہ یہ فیچر بہت سے ممالک میں صارفین کو میسر ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ چند مہینوں میں یہ فیچر دنیا بھر کے صارفین کو میسر ہوگا۔