LIVE

اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار اشرف راہی انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
December 26, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

اداکار اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے پر خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے کے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار اشرف راہی کی نماز جنازہ لال پل پنج پیر کے قریبی گراؤنڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

اسٹیج، ٹی وی اور فلم اداکار اشرف راہی نے درجنوں اسٹیج ڈراموں، ٹی وی اور فلموٕں میں کام کیا اور وہ مزاح میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے۔

اشرف راہی نے اسٹیج ڈراموں شرطیہ مٹھے، مس رانگ کال، منڈے نا سمجھو، ماہی مینوں چھلا پوا دے کے علاوہ پنڈ دی کڑی اور مجاجن جیسی فلموں میں سائیڈ رول ادا کیے۔