LIVE

لاہور میں شادی کی رات دلہن جاں بحق، دولہا بے ہوش

ویب ڈیسک
December 30, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور میں شادی کی پہلی رات کمرےمیں انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے دلہن ہلاک جبکہ دلہا بے ہوش ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا کی شمع کالونی میں پیش آیا، جہاں گزشتہ روز وسیم نامی شخص کی شادی 32 سالہ سویرا سے ہوئی ۔

شادی کی رات شدیدسردی سے بچنے کے لئے دلہا دلہن کے کمرے میں انگیٹھی جلائی گئی ،صبح گھروالوں نے دیکھا کہ کمرے میں دھواں بھرجانے سے دلہن ہلاک جبکہ دلہا بےہوش پڑا ہے۔

دلہاوسیم کواسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس نےدلہن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ۔