LIVE

ایمان سلیمان نے سادگی سے نکاح کرلیا

ویب ڈیسک
January 06, 2020
 

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل ایمان سلیمان نے سید جمیل حیدر رضوی کے ساتھ سادگی سے نکاح کرلیا۔

ماڈل نے نکاح کا اعلان انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اب ہم محرم ہیں‘۔

ایمان سلیمان کے دوست عدنان ملک اور میشا شفیع سمیت دیگر شوبز شخصیات نے انہیں نکاح کی مبارکباد بھی دی۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

ماڈل کی قریبی دوست زارا پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر نوبیاہتے جوڑے کی نکاح کی تصاویر شیئر کیں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل ایمان سلیمان نے عروسی دوپٹا لیے قمیض شلوار زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی معمولی سا میک اپ کیا ہوا ہے۔

ایمان سلیمان کی نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ دار اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ماڈل ایمان سلیمان نے سوشل میڈیا پر ہی ایک مزاحیہ کیپشن کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔