LIVE

ماں کی چیزیں چرا کر تاوان مانگنے والا بیٹا پکڑا گیا

ویب ڈیسک
January 08, 2020
 

فوٹو: بشکریہ فاکس نیوز

چور چیزیں یا پیسے چوری کرنے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے والے ہیں جس نے اپنی ماں کی ہی چیزیں چوری کر کے انہیں واپس دینے کے لیے پیسے دینے کی شرط رکھ دی۔

 جارجیا کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ انہیں گھریلو تنازع کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر انہوں نے 28 سالہ میک کولم کو ان کی والدہ کے گھر سے گرفتار کیا۔

دی اٹلانٹا جنرل کانسٹی ٹیوشن کی رپورٹ کے مطابق گرفتار نوجوان میک کولم کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے گھر سے الیکٹرانک چیزیں چرالیں جس کے بعد انہوں کہا کہ وہ یہ چیزیں اس ہی وقت واپس کریں گے جب تک وہ انہیں پیسے دیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ 28 سالہ نوجوان اپنی والدہ کو میسج کرکے ڈراتا تھا اور ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا جب کہ وہ اپنی والدہ کو دھمکاتا بھی تھا کہ اگر وہ انہیں مقررہ تاریخ تک پیسے نہیں دیں گی تو وہ قیمت مزید بڑھا دے گا۔

پولیس کے مطابق  میک کولم نے اپنی والدہ کی گاڑی کو اپنی وین کے ذریعے 2 دن تک بلاک کردیا تھا اور اے ٹی ایم لے جاکر پیسے دینے تک گاڑی واپس کرنے سے انکار کردیا تھا۔

میک کولم پر ایک بزرگ شخص کے استحصال اور دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔