LIVE

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے جھگڑے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
January 10, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے جھگڑے کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

حسان نیازی کی کار اور دوسری گاڑی لاہور کے ایک نجی کلب میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس پر جھگڑا ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسان نیازی معمولی جھگڑے پر غصے میں آگئے اور دوسری گاڑی کی چابی نکال کر ٹھوکریں مارتے رہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار بھی حسان نیازی کی منت سماجت کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

حسان نیازی کا اس حوالے سے جیو جیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مقامی کلب کے گیٹ پر میری گاڑی سے گاڑی ٹکرائی گئی جس پر مقامی کلب کی انتظامیہ کو واقعے کی شکایت کردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ معمولی جھگڑے کے بعد کار کے ڈرائیور سے معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر وکلاء حملے کے دوران بھی حسان نیازی جتھے میں موجود تھے جو اب اس کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔