LIVE

پونسٹان سیرپ بنانے والی کمپنی نے مارکیٹ سے دواؤں کی واپسی کا اعلان کردیا

علی عمران سید
January 18, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

ادویات بنانے والی کمپنی فائزر نے پونسٹان سیرپ کے ایک بیچ کی دواؤں کو مارکیٹ سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی ترجمان کے مطابق پونسٹان سیرپ کی 1953001 بیچ میں بننے والی تمام ادویات کو مارکیٹ سے واپس منگوالیا گیا ہے جبکہ جزوی استعمال کی صورت میں بھی دوا کو کمپنی واپس بھیجا جائے۔

کمپنی کے اِس بیچ کی دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں سیرپ مارکیٹ میں گئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی اس بیچ کے 1300 سیرپ مارکیٹ میں گئے تھے جنہیں فوری طور پر واپس لیا گیا ہے۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوا کی مارکیٹ سے واپسی کی وجہ مضرصحت ہونا نہیں بلکہ کمپنی نے ایک حکمت عملی کے تحت ایسا کیا ہے۔