LIVE

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک
January 20, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

سعودی عرب کی فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل کا حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے کسی شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن سعودی ائیر ڈیفنس نے نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی میزائل کو نجران میں مار گرایا۔

حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا حملہ یمن میں فوجی بیس پر حملے کے ایک روز بعد کیا گیا جس میں 80 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میزائل نے یمن کے وسطی صوبے مارب میں قائم فوجی تربیتی کیمپ کی مسجد کو نشانہ بنایا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے بڑی تعداد میں فوجی اہلکار موجود تھے جب کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔