LIVE

راولپنڈی میں عالمی معیار کا ہاکی اسٹیڈیم تیار، آرمی چیف نے افتتاح کردیا

ویب ڈیسک
January 21, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

راولپنڈی: ایوب نیشنل پارک میں عالمی معیار کا ہاکی اسٹیڈیم تیار کرلیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افتتاحی میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جہاں انہوں نے گیند کو ہِٹ لگا کر پاکستان گرینز اور وائٹ کے درمیان میچ کا آغاز کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی میچ دیکھا اور  ہاکی کے فروغ کے لیے کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق اسٹیڈیم بنانے کا مقصد کھیلوں کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کی فراہمی ہے۔