LIVE

ایبٹ آباد: کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
January 30, 2020
 

ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے سوئے ہوئے 5 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان گزشتہ شب کمرے میں گیس ہیٹر جلا کر سو ئے تھے اور آپس میں دوست تھے۔ 

پولیس کے مطابق لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔