LIVE

عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی: اداکارہ میرا کا انکشاف

ویب ڈیسک
January 31, 2020
 

فائل فوٹو

میرا جی نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے شادی کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف کردیا۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے اداکار اشمت پٹیل سے شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

میرا کا کہنا تھا کہ کیونکہ میں ایک سید فیملی سے تعلق رکھتی ہوں اور وہ ہندو تھے تو میں نے ان سے شادی نہیں کی۔

 بعد ازاں اداکارہ سے ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے بھی شادی کی پیشکش کی تھی، مگر میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انکار کردیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا نے 2005 میں مہیش بھٹ کی جانب سے لکھی جانے والی بالی وڈ فلم ’نظر‘ میں اشمت پٹیل کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

علاوہ ازیں میرا نے بالی ووڈ کی فلم 'کسک' اور 'پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ' میں بھی کام کیا ہے۔