LIVE

بینک سیکیورٹی گارڈ کی پستول سے گولی چل گئی، 18 سالہ نوجوان ہلاک

ویب ڈیسک
February 03, 2020
 

متوفی وسیم بینک میں ہی ملازم تھا اور سیکورٹی گارڈ کی پستول چیک کر رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آگیا،فوٹو:فائل

فیصل آباد میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے 18 سالہ نوجوان کی جان چلی گئی۔

ذرائع کے مطابق  فیصل آباد میں سوساں روڈ پر واقع نجی بینک میں سیکیورٹی گارڈ اپنی پسٹل رکھ کر ناشتہ کرنے چلا گیا۔

پولیس کے مطابق اس دوران بینک میں سوئپر کی حیثیت سے کام کرنے والا 18 سالہ نوجوان  صفائی کے دوران پسٹل اٹھا کر اسے  دیکھ رہا تھا کہ  اتفاقیہ گولی چلنے سے  جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی  وسیم بینک میں ہی ملازم تھا اور سیکیورٹی گارڈ کی پستول چیک کر رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔