LIVE

ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر مؤخر کردیا

ویب ڈیسک
February 04, 2020
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جلدی بازی میں نہیں کریں گے، قیمتوں میں تجاویز کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کی تجاویز دی جائیں۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا متبادل بھی دیا جائے۔

دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی اور وزارت اطلاعات کو اپنے وسائل سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔