LIVE

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اویس یوسف زئی
February 06, 2020
 

ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ملزم کی غیر حاضری پر وارنٹ جاری کیے، شریک ملزم ملک زنیر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ڈیوٹی جج واجد علی نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ 21 فروری کو ہونےو الی آئندہ سماعت میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔