21 اپریل ، 2017
ایفی ڈرین کوٹا کیس میں علی موسیٰ گیلانی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
ایفی ڈرین کوٹا کیس کی سماعت انسدادمنشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے کی۔عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
کیس کی مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے، آئندہ سماعت پر ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں پر بحث ہوگی ۔