LIVE

انڈر 19 ورلڈکپ: بنگلادیش اور بھارت فائنل میں مدمقابل ہوں گے

ویب ڈیسک
February 06, 2020
 

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ ویلر گرینل 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلادیش نے مطلوبہ ہدف 44.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے محمود الحسن جوائے 100 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قبل ازیں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں بنگلادیش سے اس کا مقابلہ اتوار 9 فروری کو ہوگا۔جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ ویلر گرینل 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلادیش نے مطلوبہ ہدف 44.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے محمود الحسن جوائے 100 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قبل ازیں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں بنگلادیش سے اس کا مقابلہ اتوار 9 فروری کو ہوگا۔