Can't connect right now! retry

کھیل
04 فروری ، 2020

انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کا سفر تمام کردیا

پوچس فسٹروم:  آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

بھارت کی جانب سے یشاسوی جیسوال نے شاندار 105 اور دیویانش سکسینا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولرز ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچس فسٹروم میں کھیلے گئے اس اہم ایونٹ میں پاکستان کے کپتان روحیل نذیر نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے یشاسوی جیسوال نے شاندار 105 اور دیویانش سکسینا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولرز ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے— فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 43.1 اوورز میں صرف 172 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حیدر علی 56 اور کپتان روحیل نذیر 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر بڑا اسکور کرکے میچ جیتیں تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے اور گرین شرٹس کا سفر سیمی فائنل میں تمام ہوگیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 6 فروری کو بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم 9 فروری کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM