LIVE

پاک فوج نے بلتورو گلیشئر میں پھنسے دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا

ویب ڈیسک
February 09, 2020
 

راولپنڈی: پاک فوج نے شمالی علاقہ جات میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتہائی مشکل آپریشن کر کے  بلتورو گلیشئر پر پھنسے دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں کا تعلق امریکا اور فن لینڈ سے تھا جو کوہ پیما براڈپیک سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کوہ پیما چوٹی سرکرنے کے دوران بیمار ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انتہائی خراب موسم کے باوجود پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کوہ پیماؤں کو  بلتورو گلیشئر سے ریسکیو کر لیا ہے۔