LIVE

کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے آذربائیجان کو ہرادیا

ویب ڈیسک
February 14, 2020
 

لاہور: کبڈی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے آذربائیجان کو شکست دے دی۔

پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ کے مقابلے جاری ہیں اور پاکستان نے بھی اپنے تیسرے میچ میں آذربائیجان کو شکست دے دی ہے۔ 

پاکستان نے آذربائیجان کو 40 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے ہرایا جبکہ اس جیت کے ساتھ پاکستان گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ 

پاکستان نے 3 میچز کھیلے ہیں اور اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں۔