LIVE

’پاکستان نے مسائل کے باوجود 40 سال افغان مہاجرین کیلیے دروازے کھلے رکھے‘

ویب ڈیسک
February 17, 2020
 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے پاکستان نے اندرونی مسائل کے باوجود 40 سال تک افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے۔

اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا پاکستان دنیا میں زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں لیکن پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے، 40 سال پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کے تمام حل افغانستان کی سرزمین میں ہی پنہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے، افغانستان اور اس کے عوام کو اب تنہا نہ چھوڑیں۔