پاکستان
Time 16 فروری ، 2020

یو این سیکرٹری جنرل نےافغان مہاجرین کیلئے پاکستانی اقدامات کو قابل تعریف قرار دیدیا

فوٹو: ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان مہاجرین کے لیے پاکستانی اقدامات کو قابل تعریف قرار دے دیا۔

پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی، ان کی میزبانی کے لیے بہترین انتظامات کیے، افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر  پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 27 لاکھ افغان پناہ گزیں قیام پذیر ہیں، پاکستان کی اس فراخ دلی کو سراہنے کے لیے  دورہ کر رہا ہوں۔

ادھر افغان مہاجرین کے وفد نے بھی مہاجرین کے لیے پاکستان کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ  پاکستان عظیم قوم ہے جس نے ہماری میزبانی کی۔

 واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی کو اجاگر کرنا اور افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سامنے لانا ہے۔

مزید خبریں :