LIVE

وزیر اعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

ویب ڈیسک
February 27, 2020
 

وزیر اعظم عمران خان نے  دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور  دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دوحہ پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا قطر کے وزیر توانائی نے استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان دیوان امیری ( قطری امیر کا دفتر) پہنچے جہاں انہوں نے  امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کاقطر کایہ دوسرا دورہ تھا ، اس دوران انہوں نے  قطری تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔