LIVE

عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

ریاض شاکر
February 28, 2020
 

لاہور بینکنگ عدالت نے شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیدیا—فوٹو فائل

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے داماد  علی عمران یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے علی عمران یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

نجی بینک نے اپنے مؤقف میں الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران نے 2 کروڑ 54 لاکھ قرض لیا لیکن واپس نہیں کیا، انہیں 240 قسطیں ادا کرنی تھیں لیکن اب تک صرف 120قسطیں ادا کی گئیں۔

بعدازاں بینکنگ کورٹ نمبر 4 نے نجی بینک کے دعوے کو منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کے داماد کا ڈیفنس میں گھر اورکمرشل پراپرٹی کو نیلام کرنے اور اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا۔