LIVE

نیپرا نے وزارت توانائی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

ویب ڈیسک
March 02, 2020
 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وزارت توانائی کی کارکردگی پر سوالا اٹھا دیئے۔

نیپرا حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت توانائی کا لائن لاسز اور گردشی قرض کم کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہے، وزارت کا گردشی قرضہ بڑھ کر 1926 ارب روپے ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے صارفین کو بجلی کی فروخت کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا جا سکا۔

عمران خان نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔