LIVE

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل، اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات بنادیا گيا

شکیل فرمان علی
March 03, 2020
 

شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا محکمہ لے کر لیبر اور کلچر کے محکمے دے دیے گئے۔— فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کے بعد اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات بنادیا گيا جبکہ شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا محکمہ لے کر لیبر اور کلچر کے محکمے دے دیے گئے۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ سے اطلاعات کی وزارت واپس لینے کی درخواست کی تھی۔

شوکت یوسفزئی کو ثقافت کا محکمہ دیا گیا ہے جو اس سے قبل برطرف وزیر عاطف خان کے پاس تھا۔