LIVE

کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات کا اظہارِ افسوس

ویب ڈیسک
March 06, 2020
 

فائل فوٹو

مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے معروف کامیڈین و اداکار امان اللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا  ہے۔

مرحوم امان اللہ طویل عرصے سے علیل تھے اور انہیں چند روز قبل دوبارہ طبیعت بِگڑنے پر لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت سمیت دیگر شخصیات نے بھی امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ہمایوں سعید نے امان اللہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امان اللہ صاحب لیجنڈ اور کامیڈی کے بادشاہ تھے، اللہ انہیں جنت میں جگہ دے‘۔

اداکار فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’امان اللہ صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ پاک ان کی مغفرت کریں‘۔

معروف ڈیزائنر عاصم جوفا نے کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری نے امان اللہ کے ساتھ اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی امان اللہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ امان اللہ خان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام ہیں۔ انہیں 2018 میں صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔