LIVE

پنجاب میں کورونا کا اس وقت کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں: ترجمان ہیلتھ کیئر

ویب ڈیسک
March 12, 2020
 

فائل فوٹو

لاہور: ترجمان پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے  کہا ہےکہ صوبے میں کورونا وائرس کا اس وقت کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا کے5 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہے جن میں سے ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو گجرات، ایک ڈی ایچ کیو لودھراں، ایک ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ میں ہے جب کہ بے نظیر اسپتال راولپنڈی اور حافظ آباد میں بھی ایک ایک مریض زیر نگرانی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک 81 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 76کلیئر ہوئے، 66 افراد کو  لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلئیر کیا جب کہ 5 مریضوں کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 روز میں بیرون ملک سے واپس آئے 4500 سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔