LIVE

کورونا وائرس کا خوف: کراچی آرٹس کونسل میں تاحکم ثانی تمام تقریبات منسوخ

ویب ڈیسک
March 13, 2020
 

تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ ممبران کی صحت کے پیش نظرکیا گیا: صدر کراچی آرٹس کونسل— فوٹو:فائل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر کراچی آرٹس کونسل میں تاحکم ثانی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

صدر کراچی آرٹس کونسل کے مطابق تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ ممبران کی صحت کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

فیصلے کے بعد آرٹس کونسل میں ہونے والی تمام ادبی و تعلیمی سرگرمیاں منسوخ کردی گئیں۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان اور ایران سے ملحقہ سرحد کو 2 ہفتوں کے لیے بند کردیا ہے جبکہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے اور مدارس کو بھی 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے  اور پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 28 کیسز رپورٹ ہوئے جن کی بڑی تعداد کراچی سمیت سندھ میں سامنے آئی ہے۔

اب تک سندھ میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 16، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 ہے جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ان میں سے کراچی میں زیرعلاج 2 مریض مکمل طور پر صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔