LIVE

کیا ہالی وڈ اداکار ادریس البا کو کورونا وائرس کینیڈین خاتونِ اول صوفی ٹروڈو سے لگا؟

ویب ڈیسک
March 18, 2020
 

فوٹو: فائل

ہالی وڈ کے معروف برطانوی اداکار ادریس البا نے خیال ظاہر کیا ہے انہیں کورونا وائرس  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو سے لگا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

37 سالہ برطانوی اداکار ادریس البا نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تصدیق کی تھی کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 

 اب ادریس البا نے بتایا ہے کہ 4 مارچ کو انہوں نے ویمبلے میں ایک چیریٹی ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی موجود تھیں۔ 

ادریس البا نے مزید بتایا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کےساتھ اپنی تصویر بھی اس روز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں لوئی ہیلمٹن بھی موجود تھیں۔

 اداکار ادریس البا کی اہلیہ سبرینا اپنے شوہر ہی کے ساتھ رہ رہی تھیں اور اب ان کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانا پڑا ہے۔