LIVE

کراچی میں اتوار سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی سندھ میں ژالہ باری کا امکان

ویب ڈیسک
March 18, 2020
 

بارشوں کا یہ سلسلہ 22 سے 24 مارچ تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات، فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بالائی علاقوں میں اتوار سے گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم جمعہ (20 مارچ) کو ملک میں داخل ہوگا اور مغربی ہواؤں کا سسٹم پورے ملک کو متاثر کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار (22 مارچ) کی رات سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جب کہ سکھر، جیکب آباد،لاڑکانہ سمیت بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 22 سے 24 مارچ تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح سمیت صو بے کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور خشک ہے تاہم آئندہ ہفتےکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔